پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

موٹروے ایم تھری پر بس اور مزدا میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

لاہور (پی پی اے) موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں بس کا اسٹیورڈ محمد زبیر جاں بحق جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوگئے ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق مسافر بس راجن پور سے لاہور جا رہی تھی کہ کلومیٹر 1024 کے قریب بظاہر ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ اونگھ آنے کے باعث آگے جانے والے مزدا سے ٹکرا گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ریسکیو اداروں کے تعاون سے زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا حادثے میں بس کا اسٹیورڈ محمد زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کو طلب کرلیا گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.