اسلام آباد (پی پی اے) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش کے لیے مالی سال 2026-27 میں 13 مقامی ترقیاتی سکیموں پر مشتمل پیکیج تجویز کیا گیا ہے جس کی مجموعی لاگت 6 کروڑ 20 لاکھ 23 ہزار روپے ہے پیکیج میں سیاحتی سہولتوں، ثقافتی ورثے پینے کے صاف پانی، نکاسی آب توانائی اور کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کو ترجیح دی گئی ہے مجوزہ منصوبے رمبور بریر بمبوریت جنجریت اور دوبازھ کی وادیوں کے مختلف دیہات میں مکمل کیے جائیں گے سب سے بڑی انفرادی سکیم دوبازھ میں دوباش پوسٹ پر سیاحتی سہولت مرکز کی تعمیر و مضبوطی ہے جس کی تخمینہ لاگت 2 کروڑ 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے رمبور میں گرام ہیریٹیج ٹریل کی بحالی کے لیے 72 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے منصوبے کے تحت مذہبی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے پیدل راستوں کو کشادہ کرنے سیڑھیاں اور حفاظتی ریلنگ لگانے سمیت راستوں کو مضبوط بنایا جائے گا. جنجریت کے گنجریت کوہ میں کیلاش دور کے تاریخی ورثے اور قبرستان کے تحفظ، بحالی اور صفائی کے لیے 62 لاکھ 26 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اسی طرح رمبور کے گاؤں بالانکورو میں جستک خان کے ساتھ ثقافتی سٹورز کی بحالی و قیام کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ بریر کے گرامبیٹ گول میں اسی نوعیت کے کام کے لیے 5 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں پیکیج میں مذہبی و کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی بھی شامل ہے۔ بریر کے گاؤں جائو کورو میں کمیونٹی مسجد کی تعمیراتی و ثقافتی بحالی کے لیے 10 لاکھ روپے بمبوریت میں 15 لاکھ اور رمبور میں 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے بنیادی سہولتوں کے تحت بمبوریت کے علاقے برون میں تدفین کی جگہ کی فراہمی و بہتری کے لیے 62 لاکھ 99 ہزار روپے کی سکیم تجویز کی گئی ہے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں شیخاندہ میں استوئی سے مکینجل تک محفوظ پانی کی فراہمی کے لیے 41 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ بمبوریت کے کراکال علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے 37 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے شیخاندہ میں صفائی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے 80 لاکھ 10 ہزار روپے کی سکیم بھی شامل ہے، جبکہ بریر کے علاقے گرو میں چھوٹے پن بجلی گھر کی بحالی کے لیے 18 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے مجوزہ ترقیاتی پیکیج وادی کیلاش میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جس میں سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ صاف پانی صفائی مقامی توانائی اور کمیونٹی سہولتوں کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.