احسن اقبال سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات سی پیک 2.0 پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سیاسی و جماعتی روابط، سی پیک 2.0 اور ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، سیاسی اتفاق رائے اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی حمایت پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب پاکستانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے تھے اس وقت چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اعتماد کا مظہر ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی پاکستان اور چین کی قیادت کے مضبوط سیاسی عزم اور پختہ ارادے کا نتیجہ ہے پاکستان چینی کمیونسٹ پارٹی کی تنظیم، قیادت طرز حکمرانی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک 2.0 کے لیے سیاسی و ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے جماعتی روابط پالیسی تبادلوں اور نوجوان سیاسی قیادت کے باہمی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے چینی نوجوان سیاسی قیادت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک 2.0 کو اڑان پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار جدت گرین انرجی، برآمدات اور علاقائی روابط کو فروغ دیا جا سکے پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی زرعی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے چینی کمیونسٹ پارٹی کے نمائندے لیو ڈاشیو نے سی پیک کی ترقی میں پروفیسر احسن اقبال کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے اسی لیے چینی حلقوں میں انہیں محبت سے مسٹر سی پیک کہا جاتا ہے لیو ڈاشیو نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ترقی اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے مسلسل کام کرتا رہے گا انہوں نے سی پیک 2.0، پاکستان کے فائیو ایز اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان جماعتی روابط تجربات کے تبادلے نوجوان سیاسی قیادت کے روابط اور ترقیاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا فریقین نے سیاسی و جماعتی روابط مستحکم کرتے ہوئے سی پیک 2.0 کے تحت عملی اور ترقیاتی تعاون کو نئی رفتار دینے پر اتفاق کیا