پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے روزگار پالیسی، ہنر پروگرام، مفت تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے مواقع بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی سکل ایمبیسڈر پروگرام اور نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا اجرا کر دیا انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کی امید ہیں انہیں تعلیم ہنر اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں وزیراعظم نے کہا کہ غریب اور امیر کے بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں دانش سکولوں کا معیار ایچی سن کالج سے کسی طور کم نہیں دانش سکولوں کا دائرہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے جہاں مستحق طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج کا دور فنی تعلیم آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کا ہے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے جہاں آئندہ سال کلاسز شروع ہوں گی اور فنی و پیشہ ورانہ تعلیم دی جائے گی مالی وسائل نہ رکھنے والے مگر میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کے لیے بھی یونیورسٹی کے دروازے کھلے ہوں گے وزیراعظم نے بتایا کہ اب تک سات لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ میرٹ پر نوجوانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال مزید ڈھائی لاکھ کروم بکس ہونہار طلبہ کو دیے جائیں گے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے لیے چین بھیجا جائے گا جبکہ گزشتہ سال چاروں صوبوں سے ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو بھی چین تربیت کے لیے بھیجا گیا تھا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت لیبر فورس میں خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سہولت دی جائے گی اور ہر سال سٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص ہوگا وزیراعظم نے کہا کہ تمام وسائل نوجوانوں کی تعلیم، ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیے جائیں گے کیونکہ 1947ء میں پاکستان بزرگوں نے بنایا تھا جبکہ 2047ء کا پاکستان نوجوانوں کی سوچ محنت اور جذبے سے بنے گا۔ تقریب سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کی کور ٹاسک فورس کے ارکان دانش سکول کے پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں میں اسناد اور ایوارڈز تقسیم کیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.