پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فارماسیوٹیکل شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ہارون اختر حکومت صنعتی ترقی سرمایہ کاری اور فارماسیوٹیکل برآمدات بڑھانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ہارون اختر

اسلام آباد۔ ( پی پی اے) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی صنعت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، فارماسیوٹیکل صنعت کو درپیش مسائل حکومتی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے
اڑان پاکستان کے تحت فارماسیوٹیکل برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان ملکی معیشت کے تمام اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور اس کے تحت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مربوط انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ہارون اختر خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے متعلق چیلنجز اڑان پاکستان کے فریم ورک کے تحت حل کرنا ہوں گے فارماسیوٹیکل شعبہ ملکی برآمدات میں نمایاں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے استفادہ کرنے کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار صنعتی ترقی کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فارماسیوٹیکل صنعت کو درپیش تمام مسائل اور رکاوٹوں کا جائزہ لے کر انہیں جلد از جلد حکومتی سطح پر حل کیا جائے گا۔ صنعت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے نجی شعبے کی تجاویز کو پالیسی سازی میں اہمیت دی جائے گی
ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کا مقصد صنعتی شعبے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانا ہے انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل صنعت میں برآمدات کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں مؤثر پالیسی، سہولت کاری اور حکومتی و نجی شعبے کے باہمی تعاون کے ذریعے عملی طور پر بروئے کار لایا جاسکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.