پاک چین دوستی قومی اتفاقِ رائے کی عکاس ہے سید یوسف رضا گیلانی پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (پی پی اے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دیرپا بھائی چارے باہمی اعتماد احترام اور غیر متزلزل حمایت پر قائم ہے جسے پاکستان بھر میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے اور یہ قومی اتفاقِ رائے کی عکاس ہے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادر اور تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں دونوں ممالک کے تعلقات روایتی سفارتی روابط سے آگے بڑھ کر جامع شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی اور ادارہ جاتی روابط پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں چین کی ترقی، طرز حکمرانی ادارہ جاتی استحکام معاشی ترقی غربت کے خاتمے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا تجربہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل قدر رہنمائی فراہم کرتا ہے انہوں نے ون چائنا پالیسی کے اصول کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور جماعتی سطح پر روابط و تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی سیمینار میں چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے وفد پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی قبل ازیں چینی وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس میں سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان روابط باہمی سیکھنے اور تجربات کے تبادلے پر گفتگو ہوئی