پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

یوم آزادی پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا جامع پلان تیار اہم شاہراہوں، چوکوں اور تفریحی مقامات پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم آزادی کے موقع پر مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی مختلف تفریحی مقامات اہم شاہراہوں اور تقریبات کے مقامات کی جانب آمد کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں چوکوں تفریحی مقامات اور رش والے علاقوں میں اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی مؤثر نگرانی کی جائے گی اور شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جائے گی سی ٹی او اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ٹریفک کے دباؤ کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرنا اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانا ترجیح ہے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فیلڈ میں تعینات ٹریفک افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو متبادل راستوں پارکنگ اور دیگر ضروری معلومات کے حوالے سے بروقت رہنمائی فراہم کریں کائنات اظہر خان نے واضح کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مکمل طور پر متحرک رہے گی اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.