ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب صفائی قومی فریضہ راولپنڈی کو صاف اور صحت مند بنانے کے عزم کا اظہار
راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ہیڈ آفس میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینیٹر ناصر محمود بٹ بورڈ ممبران حافظ عبداللہ بٹ تنویر اختر شیخ ایم ڈی رانا ساجد صفدر افسران اور ملازمین نے شرکت کی تقریب میں سینیٹر ناصر محمود بٹ نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا شرکاء نے پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا اظہار کیا سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اسے مضبوط خوشحال اور صاف ستھرا بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے صفائی کے شعبے میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی خدمات کو سراہا ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صفائی ایک قومی فریضہ ہے ستھرا پنجاب ایجنسی شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ راولپنڈی کو صاف خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے مزید محنت کریں تقریب میں شہداء اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں اور یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا آخر میں شرکاء نے پاکستان کو صاف مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا