جاپانی وزیر خارجہ کا 17 اگست سے سعودی عرب اور عمان کا سرکاری دورہ
ٹوکیو ( پی پی اے) جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی 17 سے 22 اگست تک سعودی عرب اور عمان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق وہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی سے بھی لاقات کریں گے جو اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی کشیدگی فوری کم کرنے کے عزم کا اعادہ، آبنائے ہرمز اور باب المندب کے ذریعے آزادانہ و محفوظ جہاز رانی یقینی بنانے سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔