پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے

لاہور( پی پی اے) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 56 ہزار کیوسک، چشمہ میں 3 لاکھ 32 ہزار اور تربیلا میں 2 لاکھ 89 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔نارووال کے نالہ بسنتر، نالہ ایک اور پلکھو وزیرآباد میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں اور بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں میں نہ نہانے دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.