پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

عائشہ رسول محسود کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا صدر آصف زرداری نے قانونی اصلاحات اور عوامی خدمت میں نمایاں خدمات پر اعزاز دیا

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی وزارت قانون و انصاف کی سینئر کنسلٹنٹ اور انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر کی پراجیکٹ ڈائریکٹر عائشہ رسول محسود کو عوامی خدمت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز سے نواز دیا عائشہ رسول محسود نے قانونی و عدالتی اصلاحات ڈیجیٹلائزیشن عدالتی تعلیم متبادل تنازعات کے حل اور بین الاقوامی قانونی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے وزارت قانون و انصاف کے مختلف اصلاحاتی منصوبوں اور کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور مؤثر کیس مینجمنٹ کے فروغ میں خدمات انجام دیں عدالتی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں بھی ان کی خدمات نمایاں ہیں وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں جدید تربیت تحقیق اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں بین الاقوامی سطح پر عائشہ رسول محسود نے پاکستان کی قانونی سفارت کاری کے فروغ میں کردار ادا کیا اور بین الاقوامی ثالثی و تنازعات کے پرامن حل سے متعلق مختلف پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کی انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے میڈی ایشن آربیٹریشن اور متبادل تنازعات کے حل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ستارۂ امتیاز کا اعزاز ان کی قانونی اصلاحات عوامی خدمت اور بین الاقوامی قانونی تعاون کے لیے خدمات کا قومی اعتراف قرار دیا جارہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.