پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،سرفراز مغل تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب سے عمر مغل عاطف محمود مغل ودیگر کا خطاب کیک بھی کاٹا گیا

اسلام آباد(پی پی اے) تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب مغل حویلی ترامڑی میں منعقد ہوئی جس میں مغل برادری کے عمائدین تنظیمی عہدیداران سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پاکستان کی آزادی قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی جذبات کا اظہار کیا گیا تقریب کا آغاز حافظ محمد عبداللہ مغل کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جبکہ احمد مغل سیف اللہ مغل اور مزمل مغل نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی تقریب کے دوران قومی جذبے سے سرشار شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا
تقریب میں صدر تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان عمر مغل اور چیئرمین سرفراز مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی سلامتی استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغل برادری نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خدمتِ انسانیت میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی
مقررین نے پاک فوج کو معرکۂ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں عالمی سطح پر ہونے والی ثالثی کی کامیاب کوششوں اور مکہ معاہدے پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ عالمِ اسلام میں اتحاد امن اور استحکام مزید مضبوط ہوگا تقریب میں سینیئر نائب صدر عاطف محمود مغل مرزا غضنفر علی مغل نے بھی گفتگو کی مغل دوست شخصیات مسعود ستی محمد عباسی راجہ عبید نے بھی تقریب کو رونق بخشی زاہد عامر مغل اور ظہیر شریف مغل نے مغل فیڈریشن کی نمائندگی کی اس موقع پر مختلف مغلیہ تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے اتحاد اور قومی و سماجی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض وقار فانی مغل اور غلام حسین مغل نے انجام دیے سوداگراں چونترہ سے مرزا ذوالفقار خصوصی طور پر تشریف لائے اس موقع پر مغل سوسائٹی کے صدر بیگ راج نے مرزا جمشید کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی جشن آزادی کی خوشی میزبان صدر عمر مغل اکبر مغل کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.