اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے اسلام آباد چیمبر میں تھیلیسیمیا جیسے موذی اور موروثی مرض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد(پی پی اے) تھیلیسیما کے موذی مرض کے لیے جدید جنییاتی علاج کی دریافت ہوئی ہے اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے اسلام آباد چیمبر میں تھیلیسیمیا جیسے موذی اور موروثی مرض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔ لوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر اینڈ چیئرپرسن ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ ڈاکٹر شیر بہادر انجم پاکستانی نژاد ہیں اور تھیلیسیمیا کے جینیاتی علاج پر تحقیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن (GTF) دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی کے لیے حکومتی تعاون انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر شیر بہادر انجم نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف بھرپور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو مرض کی بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں اور مؤثر آگاہی مہم کے ذریعے تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ تقریب سے صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی، وائس چیئرمین جمعیت القریش پاکستان و سی ای او برج ویلفیئر آرگنائزیشن محمد عبداللہ قریشی، مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی اور وائس پریزیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سردار ظہیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ خورشید احمد قریشی نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے اجتماعی سطح پر آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محمد عبداللہ قریشی نے کہا کہ برج ویلفیئر آرگنائزیشن تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محمد اویس ستی نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک اہم انسانی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے حکومتی اداروں، سماجی تنظیموں، ماہرین اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی اور بروقت تشخیص کے ذریعے اس مرض کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز، آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹر شیر بہادر انجم کی تھیلیسیمیا کے خلاف خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن اور برج ویلفیئر آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے، جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے آگاہی، تشخیص اور دیگر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر زکیہ کریم بلغاری، محترمہ عزرا محمود چیمہ، سینیئر نائب صدر جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن جاوید قریشی ،حاجی راحت جاوید قریشی صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی، ناصر ارشاد قریشی، محبوب احسن ملک اور شیخ عمران سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے گلوبل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے آگاہی، تعاون اور مشترکہ اقدامات کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔