باجوڑ پریمیئر لیگ: ایس ٹی ایگل نے برنگ ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
باجوڑ (پی پی اے) باجوڑ پریمیئر لیگ سیزن فور کے چوتھے میچ میں ایس ٹی ایگل نے برنگ ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ محمد داؤد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ عدنان کو امپیکٹ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ محمد داؤد سپر گرین مامینزو کرکٹ کلب کے وکٹ کیپر بیٹر ہیں، جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے ایس ٹی ایگل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے موقع پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق عاجز بھی موجود تھے۔ سپر گرین مامینزو کرکٹ کلب کے صدر اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت حسین نے بھی میچ دیکھا۔ شوکت حسین نے کہا کہ باجوڑ پریمیئر لیگ جیسے مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں اور ایسے ایونٹس علاقے میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں