پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

الامیر سکول کو پرائیڈ آف گوجرخان ایوارڈ سے نواز دیا گیا

گوجرخان (پی پی اے) یوم پاکستان کے موقع پر حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب میں الامیر فاؤنڈیشن سکول سسٹم اور میڈم صائمہ فیاض کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف گوجرخان ایوارڈ سے نوازا گیا الامیر ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے ایوارڈ چیئرمین حارث امیر راجہ نے بانی بریگیڈیئر (ر) امیر افسر راجہ اور وائس چیئرمین شہلا منصور کی وساطت سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز قمر کیانی سے وصول کیا جبکہ میڈم صائمہ فیاض نے ایوارڈ حق ٹرسٹ کے چیئرمین شوکت محمود قاضی سے وصول کیا تقریب کے مہمان خصوصی بانی و چیئرمین شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر منظور الحق قاضی اور بریگیڈیئر (ر) اعجاز قمر کیانی تھے تقریب میں آرمی افسران وکلا ڈاکٹرز، سیاسی شخصیات طلبہ کھلاڑیوں صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔الامیر ایجوکیشن سسٹم دولتالہ کے طالب علم منان احتشام نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں پہلی جبکہ پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور علاقے کا نام روشن کردیا۔منان احتشام نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) امیر افسر راجہ۔چیئرمین حارث امیر راجہ اور وائس چیئرمین شہلا منصور کی کاوشوں کو بھی اس کامیابی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔گزشتہ برس بھی الامیر سکول نے نویں جماعت کے امتحانات میں راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی وائس چیئرمین شہلا منصور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الامیر سکول آئندہ بھی تعلیم کے میدان میں اپنی شاندار روایت برقرار رکھے گ

Leave A Reply

Your email address will not be published.