پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پارلیمانی اداروں کے استحکام کیلئے باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔ ( پی پی اے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام جمہوری اقدار کے فروغ عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی مؤثر کارکردگی کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون ساز اداروں کے درمیان مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے جبکہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ سردار ایاز صادق نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان کیلئے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کیلئے سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.