پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ورکرز بارش کے باوجود صفائی کے لیے متحرک

راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ورکرز بارش کے باوجود شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں برستی بارش کے دوران نالیوں کی صفائی، ویسٹ پکنگ، ویسٹ لفٹنگ اور مینوئل سوئیپنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے بارش کے سلسلے کے پیش نظر ورکرز نشیبی علاقوں میں الرٹ ہیں اور صبح و شام کے اوقات میں خصوصی صفائی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مون سون سیزن میں صفائی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے جس کے دوران ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹس میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس موسم میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں، اپنا کوڑا ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں یا صفائی ورکرز کے حوالے کریں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ بارش کے دوران صفائی کے عمل کو برقرار رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہیلپ لائن 1139 کی آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں ادارے کا ساتھ دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.