پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صدر مملکت کا وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی مضبوط بنانے اور شکایات کا مؤثر ازالہ یقینی بنانے پر زور

اسلام آباد ( پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں اور سفارشات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندگان کو فراہم کیا جانے والا ریلیف بامعنی اور مؤثر ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کرکے سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب وفاقی ٹیکس قوانین کے نفاذ میں بدانتظامی کے باعث ہونے والی ناانصافی کی تشخیص، تحقیقات، ازالے اور اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر بھی زور دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس 37 ہزار 160 نئی شکایات درج ہوئیں جبکہ 35 ہزار 830 شکایات اور مقدمات نمٹائے گئے۔ اس دوران ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد نہیں بلکہ 13 ارب روپے سے زائد کے ریفنڈ کلیمز کے فیصلے بھی کیے گئے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو واجب الادا رقم ادا کی گئی۔
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.