ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی، شاہد حنان کے دو گول بھی کامیابی نہ دلاسکے
ایمسٹیلوین (پی پی اے) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی۔
ویگنر ہاکی اسٹیڈیم ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کی پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 2 گول کیے، تاہم بھارت نے بھی 2 گول کرکے وقفے تک مقابلہ 4-2 سے اپنے حق میں رکھا تیسرے کوارٹر میں بھارت نے مزید ایک گول کرکے برتری 5-2 کردی، جبکہ پاکستان نے آخری کوارٹر میں ایک گول کیا، تاہم خسارہ کم کرنے کے باوجود میچ کا نتیجہ تبدیل نہ کرسکا پاکستان کی جانب سے شاہد حنان نے 2 جبکہ سفیان خان نے ایک گول اسکور کیا بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اور ابھیشیک نے 2،2 جبکہ ہردک سنگھ نے ایک گول کیا پاکستان نے 4 پنالٹی کارنر حاصل کیے، جن میں سے ایک کو گول میں تبدیل کیا، جبکہ بھارت نے بھی 4 پنالٹی کارنر حاصل کیے اور 2 مواقع پر گول کیا۔ بھارت کو ایک پنالٹی اسٹروک بھی ملا جسے گول میں تبدیل کیا گیا میچ کے دوران ویڈیو ریویو کے دو مواقع آئے، جن میں ایک ریویو کامیاب جبکہ دوسرا مسترد کردیا گیا۔ یوں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا