پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ
لاہور ( پی پی اے) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 ٹیم دبئی کے راستے انگلینڈ پہنچے گی، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری دو میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے