پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایشین گیمز 2026: نور زمان اور فاطمہ ثنا نے پاکستانی پرچم تھام کر دستے کی قیادت کی

ناگویا ( پی پی اے) جاپان کے شہر ناگویا کے پالوما میزو ہو اسٹیڈیم میں 20ویں ایشین گیمز 2026ء کی رنگارنگ اور پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی براعظم ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گی جن میں ایشیا کے 45 ممالک کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں میڈلز کے حصول کے لیے حصہ لے رہے ہیں افتتاحی تقریب میں پاکستان سکواش کے نوجوان اسٹار نور زمان اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے پاکستانی دستے کی قیادت کرتے ہوئے مل کر سبز ہلالی پرچم تھاما ہوا تھا دونوں قومی پرچم برداروں کی حیثیت سے افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جو پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ تھاایشین گیمز میں سکواش کے مقابلے 23 ستمبر سے ناگویا کنجو فوتو ایرینا میں شروع ہوں گے پہلے روز پاکستان مینز ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کے انفرادی مقابلوں میں مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے گا مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ آف 32 میں محمد عاصم خان اور مہوش علی کی جوڑی نیپال کے ارہانت سنہا اور بپانا بھلون کے مدمقابل ہوگی جبکہ مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان کا مقابلہ لبنان کے جیسن کرم سے ہوگا ویمنز سنگلز میں ماہ نور علی سنگاپور کی وائی یہان آؤ ینگ کے خلاف کورٹ میں اتریں گی جبکہ نور زمان مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 32 میں فلپائن کے وان ایرو اینجلو ڈالیڈا سے مقابلہ کریں گے ویمنز سنگلز میں ثناء بہادر ایران کی نجمہ بوشہری زادہ کے خلاف میدان میں ہوں گی شائقینِ کھیل اور قوم نے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وطن کا نام روشن کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.