ایشین گیمز مینز کبڈی کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 48-45 سے ہرا دیا
پاکستان کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے ایران کے خلاف کامیابی درکار
ناگویا ( پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز، آئچی ناگویا 2026 میں گروپ بی کے مینز کبڈی مقابلے میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد 48-45 سے شکست دے دی پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32-31 کی برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف میں تھائی لینڈ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پاکستان 13 پوائنٹس بنا سکا اور یوں تھائی لینڈ نے 3 پوائنٹس کے معمولی فرق سے کامیابی حاصل کرلی پاکستانی ٹیم نے پورے میچ میں بھرپور مزاحمت کی اور کامیابی کے لیے آخری لمحات تک کوشش جاری رکھی تاہم تھائی لینڈ نے اہم مواقع پر بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا شکست کے بعد پاکستان کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات متاثر ہوئے ہیں اور اسے جمعرات کو ایران کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے شکست کی ایک وجہ قومی ٹیم کے بین الاقوامی سطح پر کم میچز کھیلنے کے تجربے کو قرار دیا