ایران نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین گیمز والی بال فائنل میں جگہ بنا لی
آئیچی ناگویا (پی پی اے) پاکستان کی مینز والی بال ٹیم کو 20ویں ایشین گیمز آئیچی ناگویا 2026 کے سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اوکازاکی چوہو سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایران نے تینوں سیٹس میں پاکستان کے خلاف برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ایران نے پہلا سیٹ 25-13 دوسرا 25-15 اور تیسرا سیٹ 25-11 سے جیتا پاکستان نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ اس سے قبل قازقستان کو 3-1 اور ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا تھا سیمی فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے پاس کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع موجود ہے قومی ٹیم 3 اکتوبر کو کانسی کے تمغے کے میچ میں جاپان اور چین کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی ہارنے والی ٹیم کے مدمقابل ہوگی کانسی کے تمغے کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے اوکازاکی چوہو سوگو پارک جمنازیم آئیچی ناگویا میں کھیلا جائے گا پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم کانسی کے تمغے کے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی فیڈریشن نے والی بال شائقین سے قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل بھی کی ہے