پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعہ کو راولپنڈی میں ہوگا

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ سیریز کے تمام تینوں میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا جبکہ ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا۔ پاکستان میں سیریز کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ پر بھی میچز براہ راست سٹریم ہوں گے۔ پاکستان میں پی سی بی لائیو ایپ پر بھی سیریز کے میچز براہ راست سٹریم کیے جائیں گے برطانیہ، نارتھ امریکہ، کیریبیئن، یورپ اور افریقہ ریجن میں بھی پی سی بی لائیو ایپ کے ذریعے سیریز کے میچز براہ راست دیکھے جا سکیں گے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران عامر سہیل، باذید خان، عروج ممتاز، سلمان بٹ اور روشان ابھے سنگھے کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور کوشال مینڈس نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج موجود ہے، جو سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے ہوم گراؤنڈ میں قومی ٹیم کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.