پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صاحبزادہ فرحان کا جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم پاکستان کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے مختلف انداز میں کرکٹ کھیلنے کا مائنڈ سیٹ بنایا تھا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جب بھی کھیلوں گا جارحانہ انداز میں کھیلوں گا پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے بعد معاذ صداقت حسن نواز اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی بیٹنگ کے لیے موجود ہیں، اسی لیے انہوں نے جارحانہ شاٹس کھیلنے کا فیصلہ کیا انہوں نے نوجوان بیٹر معاذ صداقت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ کے مراحل سے گزر کر قومی ٹیم تک پہنچے ہیں اور بہت زبردست کھیل رہے ہیں صاحبزادہ فرحان نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمر ہیں اور تسلسل کے ساتھ ایک ہی جگہ باؤلنگ کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ آج عمران رندھاوا کا دن ہے، اسی لیے انہیں چار اوورز مسلسل کروائے واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.