سلطان آف جوہور کپ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں ہونے والے سلطان آف جوہور کپ کے لیے پاکستان جونیئر انڈر 21 ہاکی ٹیم کے باضابطہ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٹیم کی قیادت محمد عماد کریں گے جبکہ اسکواڈ میں گول کیپرز ڈیفینڈرز مڈفیلڈرز اور فارورڈز سمیت 18 کھلاڑی شامل ہیں. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق منتخب گول کیپرز میں احسن محمود اور احتشام خان شامل ہیں جبکہ ڈیفینڈرز میں عبداللہ فاروق عاصم حیدر علی انصار سمیع اللہ علی حمزہ اور عثمان غنی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے مڈفیلڈرز میں محمد شہیر سیف اللہ کپتان محمد عماد حمزہ فیاض اور یحییٰ نجیب شامل ہیں جبکہ فارورڈز کی فہرست میں رانا ولید رانا سمیع غلام مصطفیٰ عدیل افضل اور عثمان یوسف کے نام شامل ہیں ٹیم مینجمنٹ میں ایاز محمود کو منیجر سمیر حسین کو ہیڈ کوچ اظفر یعقوب کو اسسٹنٹ کوچ عادل اختر کو فزیوتھراپسٹ اور عمران خان کو ویڈیو اینالسٹ مقرر کیا گیا ہے. پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہور کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں میدان میں اترے گی اس ایونٹ میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا