پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خاقان وحید خواجہ کا صحت اور روزگار کے منصوبے جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ای کامرس کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل اسٹاف کے نمائندہ وفد اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اسی لیے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لیے ای کامرس مائیکرو فنانس کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بے روزگار نوجوان ای کامرس کی تین ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد روزگار کمانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر اسی رفتار سے کام جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.