پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی میں مساجد اور بازاروں کی صفائی کے خصوصی انتظامات

راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر شہر بھر اور تحصیلوں میں جمعہ کے روز مساجد اور ان کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ نمازیوں اور شہریوں کو صفائی کی اہمیت، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے اور ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر مساجد میں آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں گلیوں محلوں اور عبادت گاہوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور صفائی کے عملے سے تعاون کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے انسدادِ کوڑا کرکٹ سکواڈ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں بھی کارروائیاں جاری ہیں اس دوران کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کی نگرانی شہریوں اور دکانداروں کو تنبیہ کرنے اور صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہر کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ انسدادِ سموگ مہم کو بھی مؤثر بنایا جا سکے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں میں ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالنے کو اپنا معمول بنائیں، کیونکہ صاف ستھرا راولپنڈی اجتماعی ذمہ داری اور مشترکہ کوششوں ہی سے ممکن ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.