پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں اعلیٰ عدلیہ اور اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور اعلیٰ عدلیہ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت مؤثر بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی ڈویژن رانا عمر فاروق کے خصوصی احکامات پر ہائی سکیورٹی زون میں اعلیٰ عدلیہ کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں. سینئر پولیس افسران نے ہائی سکیورٹی زون میں تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، ڈیوٹی کے دوران مکمل الرٹ رہا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی سے گریز کیا جائے انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر اہم سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی سکیورٹی مؤثر بنانا اہم ترجیحات میں شامل ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.