اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد جاری
اسلام آباد (پی پی اے) بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری ٹینس چیمپئن شپ کے لیے شریک ٹیموں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے بین الاقوامی خواتین ٹیم ٹینس کا یہ اہم مقابلہ 21 سے 24 اکتوبر 2026 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں منعقدع ہوگا۔ پاکستان اپنی ٹینس تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عالمی سطح کے مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق مالدیپ، ایران اور کویت کے بعد قطر اور اردن کی قومی ٹیمیں بھی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر سمیت آٹھ ممالک کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نے شریک ٹیموں کے وفود کا استقبال کیا اور پاکستان میں پہلی بار اس چیمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی ٹی ایف کی قیادت نے کہا کہ اس بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی پاکستان میں ٹینس، بالخصوص خواتین کی ٹینس کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے مختلف ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سرزمین پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف صلاحیتوں کے اظہار کے قیمتی مواقع میسر آئیں گے اسلام آباد (پی پی اے) بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری ٹینس چیمپئن شپ کے لیے شریک ٹیموں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے بین الاقوامی خواتین ٹیم ٹینس کا یہ اہم مقابلہ 21 سے 24 اکتوبر 2026 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں منعقدع ہوگا پاکستان اپنی ٹینس تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عالمی سطح کے مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق مالدیپ، ایران اور کویت کے بعد قطر اور اردن کی قومی ٹیمیں بھی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ ایونٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، پاکستان اور قطر سمیت آٹھ ممالک کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نے شریک ٹیموں کے وفود کا استقبال کیا اور پاکستان میں پہلی بار اس چیمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی ٹی ایف کی قیادت نے کہا کہ اس بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی پاکستان میں ٹینس،ر بالخصوص خواتین کی ٹینس کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے مختلف ممالک کے درمیانر کھیلوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی سرزمین پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف صلاحیتوں کے اظہار کے قیمتی مواقع میسر آئیں گےپاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے تمام شریک ٹیموں، آفیشلز اور وفود کے استقبال اور چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں بلی جین کنگ کپ کی میزبانی پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کی پاکستان کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے