انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ، دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون جاری
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے ٹرائی سیریز 2026 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی پاکستان کی جانب سے صائم ایوب فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ حسن نواز سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) نسیم شاہ اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ ٹام بینٹن، جو روٹ، ہیری بروک (کپتان) جارڈن کاکس سیم کرن، ول جیکس جیمی اوورٹن گس ایٹکنسن، عادل رشید اور سونی بیکر میدان میں اتریں گے پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کرے گی جبکہ انگلش ٹیم پاکستانی بلے بازوں کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کرے گی، جبکہ انگلش ٹیم پاکستانی بلے بازوں کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے