پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سمیع اللہ خان کی عمرہ ادائیگی روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

جدہ (محمد اکرم اسد) سابق ہاکی چیمپئن اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی سمیع اللہ خان امریکہ سے پاکستان جاتے ہوئے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اس کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور گزشتہ روز نماز جمعہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی اس موقع پر انہوں نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ، ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں. میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی سفارش کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہے قومی ہاکی کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی اور موجودہ زوال کو ختم کرنے کے لیے وقت، مسلسل محنت اور درست حکمت عملی کی ضرورت ہے، جس کے لیے کمیٹی کے ساتھ مکمل ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے اپنی بطور چیف سلیکٹر تقرری اور پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی کی جانب سے قائم کردہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کو ایک مثبت اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتظامی ڈھانچے سے قومی کھیل کی ساکھ بحال کرنے اور پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر لانے میں مدد ملے گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.