ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ نگرانی پی ایس آر ایم ایس (PSRMS) سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیمینار
اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ نگرانی پی ایس آر ایم ایس (PSRMS) سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیمینار کا انعقاد۔سیمینار میں ریکارڈ کی بروقت اور درست تکمیل، سسٹم کے مؤثر استعمال اور دفتری امور میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے افسران و اہلکاروں کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ نگرانی تھانوں کے ایف ڈی اوز، زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے ریڈرز کے لیے پی ایس آر ایم ایس (PSRMS) سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو سسٹم کے مؤثر استعمال، پولیس ریکارڈ کی بروقت اور درست تکمیل اور متعلقہ دفتری امور کی انجام دہی کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق مرتب کرنے، معلومات کے درست اندراج اور سرکاری امور میں شفافیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اس تربیتی سیمینار کا مقصد پولیس کے انتظامی و دفتری نظام کو مزید مؤثر بنانا، ریکارڈ کی درستگی یقینی بنانا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، مسلسل تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعے پولیس کے انتظامی و دفتری امور کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تاکہ ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور کارکردگی کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔