سری لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑی شامل
عامر جمال کی واپسی، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پاکستان ٹیم کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے بھرپور ٹریننگ
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ کرنے کے بعد ٹیم کی تیاریاں تیز کردی ہیں فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عامر جمال نوجوان فاسٹ باؤلر علی شبیر بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ باؤلر ثاقب خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ طیب عارف علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے کے بھرپور تربیتی سیشن میں حصہ لیا ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نئے کھلاڑیوں کا ٹیم میں خیرمقدم کیا ٹریننگ کے دوران باؤلرز نے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں نیٹس سیشن کیا جبکہ بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے بلے بازوں کے ساتھ خصوصی سکل ورک کیا کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ منصور امجد کی نگرانی میں مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ قومی ٹیم کل مکمل آرام کرے گی اسکواڈ میں شامل عامر جمال پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے حال ہی میں پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 55 رنز بنائے اور مارخور آئی ٹی سلوشنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا وہ قائداعظم ٹرافی گولڈ کے ابتدائی راؤنڈ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 74 اور 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے نوجوان بیٹر محمد طیب عارف نے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کنگز مین اکیڈمی کی قیادت کرتے ہوئے 7 میچوں میں 66.09 کی اوسط سے 727 رنز بنائے جن میں تین سنچریاں شامل ہیں 19 سالہ فاسٹ باؤلر علی شبیر اب تک 8 فرسٹ کلاس میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کیں ثاقب خان نے قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچوں میں 20.60 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 7 وکٹیں رہی واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا قومی ٹیم اس اہم سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے پاکستان کا 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ بابر اعظم کپتان عامر جمال علی شبیر عرفات منہاس اذان اویس محمد عباس محمد غازی غوری وکٹ کیپر محمد سلیمان محمد طحہٰ محمد طیب عارف رضا اللہ سعد بیگ وکٹ کیپر سلمان علی آغا سمیر منہاس ثاقب خان اور سعود شکیل