پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، 123 رنز کی برتری حاصل

سعود شکیل اور ثاقب خان کی اہم شراکت لنچ تک پاکستان کے سات کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی (پی پی اے) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز لنچ تک پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے اور 123 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی پاکستان کی جانب سے غازی غوری 8 اور عامر جمال ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس 47 اور ثاقب خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو قومی بیٹرز نے اسکور میں مزید 100 رنز کا اضافہ کیا، تاہم اس دوران چار وکٹیں بھی گنوا دیں پاکستان نے 47.4 اوورز میں 150 رنز مکمل کیے جبکہ سعود شکیل اور ثاقب خان نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 83 گیندوں پر 50 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی 54 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز تھا۔ بعد ازاں قومی ٹیم نے 62.6 اوورز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا 67.1 اوور میں سلمان آغا کے خلاف وکٹ کی اپیل پر پاکستان نے ریویو لیا جو ناکام رہا اور امپائر اے ٹی ہولڈ اسٹاک کا فیصلہ برقرار رکھا گیا لنچ کے وقفے پر پاکستان نے 69 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے تھے اور اسے سری لنکا پر 123 رنز کی برتری حاصل تھی پاکستان کی کوشش ہوگی کہ دوسرے سیشن میں اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے سری لنکا کو دوسری اننگز میں کم سے کم اسکور تک محدود رکھا جائے جبکہ سری لنکا کے لیے میچ میں واپسی کا چیلنج مزید مشکل ہوگیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.