پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تاجر برادری کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جائے شہزاد شبیر عباسی

اسلام آباد (پی پی اے) ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف سکس سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مؤثر رابطے اور مشاورت سے ہی پائیدار معاشی بہتری ممکن ہے۔ تاجروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جائے تاکہ سرمایہ کاری بڑھے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہو تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت، روزگار کی فراہمی اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں درپیش مشکلات سے نکالنا حکومت کی اہم ترجیح ہونی چاہیے شہزاد شبیر عباسی نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی، ٹیکس نظام میں آسانی غیر ضروری کاروباری پابندیوں کا خاتمہ اور چھوٹے تاجروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج وقت کی اہم ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی و گیس کے بھاری بلوں اضافی ٹیکسوں اور کاروباری اخراجات میں مسلسل اضافے نے تاجر برادری کو شدید معاشی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی سے روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو رہے ہیں. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی، ٹیکس نظام میں آسانی اور کاروبار دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.