پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈی آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن لیں

اسلام آباد (پی پی اے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی علی وسیم نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.