پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا، فرحان یوسف دونوں فارمیٹس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر تک جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم یکم دسمبر کو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی. واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے رواں سال دورہ انگلینڈ کے دوران ون ڈے سیریز 1-3 سے جیتی تھی، جبکہ چار روزہ میچ میں اسے 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان انڈر 19 ون ڈے اسکواڈ فرحان یوسف کپتان عبدالقادر، عبدالصبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد سیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد پاکستان انڈر 19 چار روزہ اسکواڈ فرحان یوسف کپتان عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد سیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.