اسلام آباد پولیس اور چغتائی لیب کے درمیان طبی سہولیات کا معاہدہ طے
پولیس افسران اور اہلخانہ کو تمام لیبارٹری ٹیسٹس پر خصوصی رعایت ملے گی آئی جی سہیل چوہدری نے معاہدے پر دستخط کیے
اسلام آباد(پی پی اے) چغتائی لیب اور اسلام آباد پولیس کے درمیان یاداشت پر دستخط،معاہدے کے تحت پولیس افسران چغتائی لیب میں دستیا ب تمام ٹیسٹس میں خصوصی رعائت حاصل کر سکیں گے،یہ سہولت ادارے کی تمام لیبارٹریزسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور انکے اہلخانہ کو بہترین سہولیات مہیا کرنے اور رعائتی نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور نجی ادارے چغتائی لیب کے مابین معاہدہ طے پاگیا،اسلام آباد پولیس کی طرف سے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری اور چغتائی لیب کے عہدید اران نے معاہدے پر دستخط کئے،معاہدے کے تحت اسلام آباد پولیس کے افسران اور انکے اہلخانہ کو چغتائی لیب میں دستیا ب تمام ٹیسٹس میں خصوصی رعائیت دی جائے گی،اسلام آباد پولیس کے افسران اور ان کے اہلخانہ چغتائی لیب کی لیبارٹریز سے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔