پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پی ایس ایل 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کو براہ راست منتخب کرلیا

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کے لیے چھ فرنچائزز کی جانب سے براہ راست منتخب کیے جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ڈائریکٹ سائننگ ونڈو 23 نومبر کو بند ہوگئی جس کے دوران لیگ کی آٹھ میں سے چھ ٹیموں نے ایک ایک نمایاں غیر ملکی کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا پی سی بی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو 7 کروڑ 7 لاکھ روپے، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے عادل رشید کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے لینس مورس کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں براہ راست سائن کیا ہے اسی طرح لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کامندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے جبکہ راولپنڈیز نے آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے اس مرتبہ ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کھلاڑیوں کی برقرار رکھنے تبادلوں اور نیلامی کے ذریعے اپنے اسکواڈ مکمل کریں گی پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو ایسے ایک نمایاں کھلاڑی کو براہ راست منتخب کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو پی ایس ایل 10 اور پی ایس ایل 11 میں شامل نہیں تھا۔ ٹیمیں اپنے براہ راست منتخب کردہ کھلاڑی سمیت زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکیں گی جس کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے.پی ایس ایل 12 کی پلیئرز نیلامی 23 جنوری 2027 کو ہوگی۔ ہر فرنچائز کے لیے نیلامی کا ابتدائی بجٹ 45 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے جو ڈائریکٹ سائننگ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی صورت میں بڑھ کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ ہر ٹیم کے لیے کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.