پاکستان آئندہ چند برسوں میں آئی ٹی برآمدات کو موجودہ سطح سے بڑھا کر 20 سے 30 ارب ڈالر تک لے جا سکتا ہے
اسلام آباد (پی پی اے) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان آئی ٹی فری لانسنگ اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ملک کو خطے کا اہم آئی ٹی مرکز بنانے کی مکمل استعداد رکھتے ہیں بجٹ معیشت اور توانائی بحران سے حل تک کے موضوع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر اسٹارٹ اپس اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے تو پاکستان آئندہ چند برسوں میں آئی ٹی برآمدات کو موجودہ سطح سے بڑھا کر 20 سے 30 ارب ڈالر تک لے جا سکتا ہے انہوں نے تجویز دی کہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان پوسٹ اور دیگر سرکاری اداروں کی غیر استعمال شدہ عمارتوں کو آئی ٹی پارکس اور انکیوبیشن سینٹرز میں تبدیل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی فنڈ آسان قرضوں اور ٹیکس مراعات سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کا منتظر رکھنے کے بجائے انہیں روزگار پیدا کرنے والا بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے