پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خیبرپختونخوا کابینہ نے 2170 ارب روپے سے زائد حجم کے بجٹ کی منظوری دے دی

پشاور (پی پی اے) خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صوبے کا مجموعی بجٹ 2170 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی کا حجم 519 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ترقیاتی منصوبوں پر 235 ارب روپے خرچ کرے گی اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں کی جانب سے 150 ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر صرف کیے جائیں گے بجٹ دستاویزات کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے لیے 27 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تیز رفتار ترقیاتی پروگرام ایف ٹی پی کے لیے 52 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے لیے مجموعی طور پر 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی حکومت سے صوبے کو ایک ہزار 443 ارب روپے موصول ہونے کی توقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.