پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب پروگرام انیل سعید نے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

اٹک (پی پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب پروگرام انیل سعید نے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن اور فراہم کردہ مشینری و آلات کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران انہوں نے ستھرا پنجاب کمپنی کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے فراہم کیے گئے ساز و سامان مشینری اور گاڑیوں کی حالت حفاظت اور استعمال کا معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مشینری اور آلات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور انہیں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال میں لایا جائے تاکہ عوام کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کی جا سکیں انیل سعید نے مختلف گاڑیوں اور صفائی مشینری کے استعمال کارکردگی اور دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لہٰذا تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری اور گاڑیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر متعلقہ افسران نے صفائی آپریشن اور دستیاب وسائل کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.