بابر اور رونالڈو اکیلے ٹیم نہیں جتوا سکتے شعیب اختر ٹرافی جیتنے کیلئے پوری ٹیم کا متحد ہو کر کھیلنا ضروری قرار
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم اور کرسٹیانو رونالڈو کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اپنی اپنی ٹیموں کے ایسے کھلاڑی ہیں جو ہر میچ میں بھرپور محنت کرتے ہیں تاہم صرف ایک کھلاڑی کے بل بوتے پر ٹیم کامیاب نہیں ہو سکتی شعیب اختر نے کہا کہ جیت کے لیے پوری ٹیم کا ایک یونٹ کی طرح کھیلنا ضروری ہوتا ہے ان کے مطابق بڑے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار اسی وقت کر سکتے ہیں جب انہیں ساتھی کھلاڑیوں کا مکمل تعاون حاصل ہو انہوں نے کہا کہ ایک عظیم کھلاڑی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت ضرور رکھتا ہے لیکن ٹرافی جیتنے کے لیے پوری ٹیم کی اجتماعی محنت اتحاد اور مسلسل اچھی کارکردگی بنیادی شرط ہے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہوں یا کرسٹیانو رونالڈو انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے مگر حقیقی کامیابی اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب پوری ٹیم ایک مقصد کے تحت متحد ہو کر میدان میں اترے