پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لنچ تک 390 رنز سعود شکیل سنچری سے صرف 9 رنز دور
راولپنڈی ٹیسٹ دوسرے روز پاکستان کی شاندار بیٹنگ سعود شکیل اور عرفات منہاس کریز پر ڈٹ گئے
راولپنڈی (پی پی اے) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز لنچ بریک تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لیے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے، دوسرے روز قومی بلے بازوں نے مزید 109 رنز کا اضافہ کیا لنچ کے وقت سعود شکیل 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے اور اپنی سنچری سے صرف 9 رنز کی دوری پر تھے، جبکہ ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے بعد اہم شراکت جاری ہے پاکستان نے دوسرے روز 71.1 اوورز میں 300 رنز مکمل کیے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور غازی غوری نے 51 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ 80.1 اوورز میں سری لنکا نے نئی گیند حاصل کی۔ ڈرنکس بریک پر پاکستان کا اسکور 340 رنز تھا، جس میں سعود شکیل 79 اور غازی غوری 44 رنز کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے پاکستان نے 89.1 اوورز میں 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور لنچ تک 99 اوورز میں 390 رنز بنا لیے تھے پاکستان کی جانب سے طیب عارف 57 محمد طحہ 51، بابر اعظم 50 سعود شکیل 91 ناٹ آؤٹ، اذان اویس 30 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے لنچ بریک پر عرفات منہاس 27 رنز کے ساتھ سعود شکیل کا ساتھ دے رہے تھے، جبکہ رضا اللہ، محمد عباس اور ثاقب خان کی بیٹنگ ابھی باقی تھی سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور عرفات منہاس کے ساتھ شراکت کے باعث پاکستان کی پوزیشن مستحکم دکھائی دے رہی ہے