پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کاہنہ سانحے کے بعد محفوظ گھر اسکیم متعارف

لاہور(پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ جیسے افسوسناک سانحات کی روک تھام کے لیے فلیگ شپ منصوبے اپنی چھت اپنا گھر میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے "اپنا گھر، محفوظ گھر کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے لیے اب تک 217.8 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کو آسان اقساط پر سود سے پاک قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خستہ حال اور مخدوش گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے مستحق افراد کو 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ نئے گھر کی تعمیر یا اضافی منزل کی تعمیر کے لیے آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے تک کا سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ مخدوش اور کمزور تعمیرات کو محفوظ بنانے میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کے فلیگ شپ منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی مریم نواز کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے اور قرض کے حصول کے قواعد و ضوابط میں بھی کوئی سختی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کا تقاضا صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.