پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈائمنڈ کلب کو 35 رنز سے شکست، محمد عباس، صفیان سراج اور عبد الحق کے انفرادی اعزازات

راولپنڈی (پی پی اے) اے آر ایل انڈر 16 کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں شاہین میموریل کرکٹ کلب نے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو 35 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا شاہین میموریل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 133 رنز بنائے جس میں صفیان سراج نے ناقابل شکست 62 موسیٰ نے 26 اور عبد الحق نے 11 رنز اسکور کیے 134 رنز کے تعاقب میں ڈائمنڈ کرکٹ کلب کی ٹیم 18.5 اوورز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی عظمت 26 عثمان 16 اور ریان 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہین میموریل کی جانب سے محمد عباس نے 3 انور نے 2 جبکہ صفیان سراج نے ایک وکٹ حاصل کی ٹورنامنٹ کے انفرادی اعزازات میں بھی شاہین میموریل کا غلبہ رہا لیگ اسپنر محمد عباس نے 12 وکٹوں کے ساتھ بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ صفیان سراج نے 236 رنز اور 6 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ عبد الحق کو بیسٹ وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا.اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم اور نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انفرادی انعامات تقسیم کیے گئے منتظمین نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے ٹورنامنٹس پاکستان کرکٹ کو مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.