پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی چودہ سال بعد تاریخی کامیابی قومی ویمنز جونیئر ٹیم نے ایشیا کپ 2026 میں جگہ بنالی

لاہور (پی پی اے) پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سال بعد ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اے ایچ ایف نے اس کامیابی کی باضابطہ تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کو ارسال کیے گئے ایک رسمی خط کے ذریعے کر دی ہے ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم نے ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 میں شاندار کھیل اور بہترین حتمی رینکنگ کی بدولت ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کی کھلاڑیوں کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویمنز ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے 14 سال بعد ایشیا کپ میں واپسی کو قومی ویمنز ہاکی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کی خواتین ہاکی ٹیم کے لیے مزید بین الاقوامی مواقع اور کامیابیوں کی نئی راہیں ہموار ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.