پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایشین گیمز 2026: پاکستان سمیت چار ٹیمیں براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں افغانستان جاپان نیپال ہانگ کانگ ملائیشیا اور عمان گروپ مرحلے سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل

اسلام آباد(پی پی اے) ایشین گیمز 2026 کے مینز ٹی20 کرکٹ ایونٹ کے ڈرا کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اپنی آئی سی سی درجہ بندی کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ابتدائی گروپ مرحلے میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ ملائیشیا اور عمان مدِمقابل ہوں گے دونوں گروپس سے سرفہرست دو دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں ان کا مقابلہ پاکستان بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہوگا کوارٹر فائنلز بھارت بمقابلہ گروپ مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم پاکستان بمقابلہ گروپ مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سری لنکا بمقابلہ گروپ مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم بنگلہ دیش بمقابلہ گروپ مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ایشین گیمز 2026 میں مینز کرکٹ مقابلے ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.