سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اپنے چچا زاد بھائی معروف روحانی شخصیت سید بلال گیلانی کے ہمراہ انس بن وقار عباسی کی دعوت پر بغیر سرکاری پروٹوکول کے بلند ہائٹس مری پہنچے
اسلام آباد (پی پی اے) سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اپنے چچا زاد بھائی معروف روحانی شخصیت سید بلال گیلانی کے ہمراہ انس بن وقار عباسی کی دعوت پر بغیر سرکاری پروٹوکول کے بلند ہائٹس مری پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت عمر مقیم خان صحافی قاری وقار احمد عباسی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اظہر علی اعوان مائنز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان سے ملاقات کی چیئرمین سینیٹ نے انتہائی سادہ اور خوش اخلاق انداز میں شرکاء سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و عوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا انہوں نے بلند ہائٹس مری میں دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا جبکہ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا دورے کے اختتام پر سید یوسف رضا گیلانی نے میزبان انس بن وقار عباسی کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور سید بلال گیلانی کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوگئے شرکاء نے اس ملاقات کو باہمی احترام محبت اور خلوص کی بہترین مثال قرار دیا